ایس ایس پی سمیر نورچنہ کا دبنگ ایکشن،جعل ساز باپ بیٹا ناکام، وراثتی مکان اصل حقداروں کے سپرد
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
شہید بینظیر آباد پولیس نے مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے وراثتی جائیداد پر عرصہ دراز سے قابض اور جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے۔ ایس ایس پی نواب شاہ کے سخت احکامات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مکان کا قبضہ اصل حقداروں کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی سروے نمبر 2115/31، مکان نمبر 2nd C 131B کے مالکان محمد احمد خان، محمد فاروق خان، اسامہ اور ان کے دیگر بہن بھائیوں نے جائیداد پر غیر قانونی قبضہ اور جعل سازی کے خلاف ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کو درخواست دی تھی۔ متاثرین کا موقف تھا کہ انکا بھائی محمد اقبال اور بھتیجا محمد بلال محکمہ ریونیو، اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی تحقیقات میں قصور وار ثابت ہونے اور فوتی کھاتہ بننے کے باوجود جائیداد پر قابض تھے اور دھونس دھمکیاں دے رہے تھے۔ بھائی اقبال والد کے انتقال کے بعد سے ہی گھر پر ناجائز قبضہ جمائے بیٹھا تھا۔
مظلوم خاندان کی فریاد پر ایس ایس پی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بھاری پولیس نفری کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر محکمہ ریونیو کے تحت قانون کا نفاذ یقینی بنایا۔ پولیس نے ہر قسم کی مزاحمت اور دھونس دھمکی کو ناکام بناتے ہوئے جائیداد کی پوزیشن شرعی اور قانونی حقداروں کے حوالے کر دی۔گزشتہ 30 سال بعد جائیداد کا قبضہ ملنے پر محمد احمد خان، محمد فاروق خان اور ان کے اہلخانہ نے سکھ کا سانس لیا اور فوری انصاف کی فراہمی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد اور نواب شاہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکینوں نے بھی پولیس کے اس دبنگ ایکشن کو سراہتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی قرار دیتے ہوئے مظلوم بہن بھائیوں کو انصاف کی فراہمی سے تعبیر کیا۔
کیا مہنگائی واقعی کم ہوئی ہے؟ تحریر: اللہ نوازخان
حقوق العباد۔۔۔۔۔۔۔ تحریر ۔۔۔۔۔۔۔ سردار احمد تبسم گڈانی ۔۔۔۔۔
حقوق العباد۔۔۔۔۔۔۔ تحریر ۔۔۔۔۔۔۔ سردار احمد تبسم گڈانی ۔۔۔۔۔
ایس ایس پی سمیر نورچنہ کا دبنگ ایکشن،جعل ساز باپ بیٹا ناکام، وراثتی مکان اصل حقداروں کے سپرد نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار ظفر عباس خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر