6

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار ظفر عباس خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم پی اے سردار ظفر عباس خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسن لابر سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دریائے جہلمکے کنارے ہونے والے خطرناک کٹاؤ اور اس سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سابق چئیرمین ضلع کونسل خوشاب ملک ظفر اقبال سگو،
معروف سماجی شخصیت علی رضا خان،ملک مولا بخش اعوان اورسردار ساجد خان
بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر ایم پی اے سردار ظفر عباس خان بلوچ نے دریا کے کٹاؤ سے مقامی آبادی، زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچے کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اور مؤثر حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسن لابر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ اس اہم مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے مکمل رابطے میں ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ اور علاقے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، اور انشاء اللہ دریاءے جہلم کے کٹاؤ کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں