معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان کا واپڈا چیف سے ملاقات۔
ملاقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
پشاور:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے چارسدہ سے دیگر اراکینِ صوبائی اسمبلی کے ہمراہ واپڈا چیف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع چارسدہ میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،مختلف فیڈرز پر ٹریفنگ، بجلی کی طویل بندش اور عوام کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفد نے واپڈا حکام پر زور دیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوڈ مینجمنٹ کے شیڈول پر عملدرآمد کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ واپڈا چیف نے وفد کو مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اور بجلی کی صورتحال میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی۔