4

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ جون کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 15232 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3706 ایمرجنسی کالز تھیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4584 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں361 روڈٹریفک کے حادثات، 2796 میڈیکل کی ایمرجنسیز،34 آتشزدگی،05 سٹرکچر کلیپس،59 کرائم،پانی میں ڈوبنے کے 3 واقعات اور 448 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو عملہ نے2078 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2450 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 339 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں