11

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان کے پبلک فورم کےانچارج ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان کے پبلک فورم کےانچارج ملک محمد خالد اعوان نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں ۔ حکومتی ایوانوں میں عوامی امنگوں کے ترجمانی کے لیے ہمیشہ ان کا مثالی کردار رہا ہے ۔ اپنے حلقہ ء نیابت کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے انہوں نے کئی ایک میگا پروجیکٹس منظور کروا کر ان پر کام مکمل کروایا ہے ۔ ملک محمد خالد اعوان نے کہا کہ ضلع خوشاب میں پی ایم ایل این یوتھ ونگ کی فعالیت کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیر اعوان شب و روز پرخلوص طور پر کوشاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے ہمہ وقت عوام کے لیے کھلے ہیں انشاءاللہ اجتماعی عوامی تعمیر و ترقی اور فلاح بہبود کے لیے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں