October 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے پیدل مارچ کی تیاریاں تیز، ارسلان خان

IMG-20260630-WA0167

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے پیدل مارچ کی تیاریاں تیز، ارسلان خان خاکوانی کی ہارون آباد اور فورٹ عباس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں بہاولنگر / ہارون آباد / فورٹ عباس
امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر ارسلان خان خاکوانی نے جماعت اسلامی کے مجوزہ پیدل مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہارون آباد اور فورٹ عباس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وکلاء، صحافی برادری، انجمن تاجران، ڈاکٹرز، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ہارون آباد میں منعقدہ نشست میں صدر بار مجاہد مہر، مہتمم جامعہ رضویہ قاری غلام رسول، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اعظم فراز، انفارمیشن سیکرٹری انجمن تاجران سعود فاروق چغتائی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران عامر یعقوب، سردار طاہر باجوہ اور عمر فاروق رامے۔روف انجم۔راو غلام محی الدین ایڈووکیٹ۔عرفان اللہ۔عامر یعقوب۔ڈاکٹر عارف رضا ملک۔زاہد حسین انجم۔صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔ایم آصف قمر وائس چیئرمین سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد بھی موجود تھے بعدازاں فورٹ عباس میں ارسلان خان خاکوانی نے سیکرٹری انجمن آڑھتیان نوید اختر (ٹائیگر) اور صدر انجمن تاجران عمران عباس چھٹہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں مجوزہ پیدل مارچ، عوامی مسائل، تاجر برادری کے تحفظات اور عوامی رابطہ مہم کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نائب امیر ضلع عمر فاروق رامے اور امیر تحصیل فورٹ عباس ارشاد الحق بھی ان کے ہمراہ تھے
دورہ فورٹ عباس کے دوران امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر نے پریس کلب فورٹ عباس میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے پیدل مارچ کے مقاصد عوام کو درپیش مسائل اور جماعت اسلامی کے آئندہ لائحۂ عمل پر روشنی ڈالی اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی