5

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مدرسہ دار القران الحدیث بھریا روڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ کے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مدرسہ دار القران الحدیث بھریا روڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ کے زیر اہتمام پیغام امن اور اتحاد بین المسلمین والمذاہب کانفرنس منعقد ہوئی جس میں متعدد مسالک کے علمائے کرام نے خطابات فرمائے پروگرام کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث مفتی محمد یوسف کشمیری حافظہ اللہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اے امت مسلمہ متحد ہو جاؤ اور پاکستان کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے متحد ہو جاؤ اتحاد المدارس اسلامیہ کے چیئرمین مولانا اکرام اللہ وحدی نے حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ اعلی حکومتی مشینریوں میں بھیجنا چاہیے تاکہ وہاں بھی دین اسلام کی صحیح ترجمانی کر سکے اس پروگرام سے مولانا عبدالرحمن ثاقب سینیئر نائب ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ سندھ۔ مولانا حفیظ الرحمن کیریو رہنما جمیعت علماء اسلام۔مولانا مشتاق حیدری جماعت اہل سنت مولانا رفیع الزماں سولنگی مولانا حماد اللہ سولنگی و دیگر علماء کرام نے خطابات کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں