میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مشکل اور میرٹ پر مبنی امتحان نمایاں پوزیشن سے کامیابی کے ساتھ پاس کرنے والے میلسی کے ہونہار نوجوان محمد احمد ولد محمد اشفاق کو محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (سافٹ ویئر ڈویلپر) گریڈ 17 تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر، لاہور میں کی گئی ہے۔محمد احمد نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد سے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کی مہارت اور فنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اہم تکنیکی عہدہ سونپا گیا ہے۔ تقرری سے قبل وہ لاہور کی نجی کمپنی انفوجسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ میں بطور سافٹ ویئر ڈویلپر خدمات انجام دے رہے تھے۔محمد احمد نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا فضل اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل محنت، استقامت اور اللہ پر توکل ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیانتداری اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جیل نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام میں بہتری اور انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔محمد احمد کی انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر میں تعیناتی کو ان کی محنت، قابلیت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی کامیابی پر والدین، اہل خانہ اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس موقع پر انفوجسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کے عملے نے محمد احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کمپنی کا فخر قرار دیا۔ علاوہ ازیں محمد اشفاق، محمد مشتاق، اے بی ایل بینک دنیا پور برانچ کے منیجر محمد عمران، حاجی رفیق، محمد ریاض، یٰسین نواز، محمد ساجد نواز، پنجاب پولیس غازی محمد طارق ،نعمان ریاض پٹواری شکیل افضل پٹواری،ڈاکٹر اعجاز رفیق،ڈاکٹر شہزاد رفیق ، محمد شعیب، محمد عمیر، سماجی رہنما قاسم ریاض،محمد حسن، محمد حسنین، ارشاد عاربی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]