خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف و ہا ڑ ی محمد عامر حسین قریشی سے اوسی:
میلسی میں مون سون بارشوں سے قبل قائداعظم روڈ، علامہ اقبال مارکیٹ اور عیدگاہ روڈ کے نامکمل ترقیاتی منصوبے اسٹرم واٹر ڈرین پر تاجروں نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مرکزی تنظیم تاجران نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ بارش سے بعض دکانوں کی بنیادیں متاثر ہوئی تھیں اور اگر منصوبہ فوری مکمل نہ کیا گیا تو متوقع مون سون بارشیں بڑے مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
وی او:
مرکزی تنظیم تاجران میلسی کے سرپرستِ اعلیٰ شیخ مسعود ظہیر ،صدر ملک عبدالجبار ملتانی نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود شہر کے مرکزی تجارتی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا، جس سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ تاجروں کے مطابق گزشتہ بارش کے دوران زیر تعمیر سڑکوں اور کھدائی کے باعث بعض دکانوں کی بنیادیں متاثر ہوئیں جبکہ مون سون کی متوقع بارشوں سے مزید نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اضافی مشینری اور افرادی قوت تعینات کرکے منصوبہ مکمل کیا جائے، حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں اور منصوبے کی تکمیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے، بصورت دیگر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔