علماء رابطہ کمیٹی جھنگ کی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کا اعلامیہ: علماء ، مفتیان ، قرآء ، ائمہ ، مدرسین ، خطباء اور مبلغین جھنگ پر مشتمل علماء رابطہ کمیٹی جھنگ کی مجلس شوری کا اجلاس شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الرحیم نقشبندی، شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر حبیب اللہ نقشبندی ، مسئولین وفاق المدارس العربیہ پاکستان جھنگ اور حضرت مولانا سید مصدوق حسین شاہ بخاری امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جھنگ کی سرپرستی میں معھد الفقیر الاسلامی العالمی پاکستان جھنگ میں منعقد ہوا
جس میں جھنگ کے علماء کے مسائل ، ملک کی موجودہ صورتحال، دینی و ملی امور اور تنظیمی لائحہ عمل کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں 14 اگست کے حوالے سے ایک عظیم الشان “استحکامِ پاکستان اور قیامِ پاکستان میں علماء کا کردار” سیمینار منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ اس باوقار سیمینار میں معروف مذہبی سکالر مولانا زاہد الراشدی صاحب اور ڈی سی او جھنگ مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی علماء رابطہ کمیٹی کی مجلسِ عمومی کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور ایجنڈے کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔
علماء نے محرم الحرام کے دوران عاشورہ کے پرامن اور حسنِ انتظام، اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے پر ضلع جھنگ کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایک اور اہم ترین قرارداد میں نجی ٹی وی چینل “جیو” پر نشر ہونے والے متنازع خاکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پیمرا کی جانب سے عارضی پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے مگر اس وقوعہ کے بنیادی کردار بے نقاب کر کے 295 سی کے تحت مقدمہ چلا کرا قرار واقعی سزا دی جائے نیز اس چینل پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔ اجلاس میں 11 جولائی کو قصور میں ہونے والی “تحفظِ دینی مدارس و تحفظِ عوامی حقوق کانفرنس” میں اپنے وفود کے ساتھ شرکت پر بھی زور دیا گیا اجلاس میں علماء رابطہ کمیٹی جھنگ کی مجلس شوریٰ اور ورکنگ کمیٹی کے ان افراد حضرت مولانا مفتی عبید اللہ رحیمی ، حضرت مولانا مفتی محمد رمضان ، حضرت قاری عبد الشکور ارشد ، حضرت مولانا غلام اللہ انور ، حضرت مولانا محمد سرور خان ، حضرت مولانا سعید منصوری ، حضرت مولانا محمد ابو ایوب قادری، حضرت مولانا عثمان مدنی ، حضرت مولانا محمد عتیق الرحمن، حضرت مولانا پروفیسر حافظ ناصر حسن عارفی ،حضرت مولانا عمر دراز نہرا، حضرت مولانا قاری محمد طارق ، حضرت مولانا مفتی محمد اشرف منصوری ، حضرت مولانا عبد العلیم حقانی ، حضرت مولانا عبد المالک فاروقی، حضرت مولانا محمد عثمان طارق، حضرت قاری خلیل احمد سالک نے شرکت کی اجلاس کے آخر میں حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی نور اللہ مرقدہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی مندوبین کے لیے معھد الفقیر الاسلامی العالمی جھنگ کی جانب سے حضرت مولانا محمد ذیشان حضرت مولانا محمود اور حضرت مولانا شاہ نواز کی زیر نگرانی پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا
عنوان. بے بسی دل کو چیر دیتی یے کالم نگار. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
*گوجرہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک سفر کرنے والے شہریوں کے ساتھ دن دہاڑے زیادتی*
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مشکل اور میرٹ پر مبنی امتحان نمایاں
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مدرسہ دار القران الحدیث بھریا روڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ کے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف و ہا ڑ ی محمد عامر حسین قریشی سے اوسی: میلسی میں مون سون بارشوں سے قبل قائداعظم روڈ