October 16, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت ڈویژنل

IMG-20260629-WA0311

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن بھر کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف محکموں نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت میں شفاف اور معیاری انداز سے مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اجلاس میں متعدد منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔