اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور سینئر صحافی، ایڈیٹر روزنامہ بیتاب اور ایگزیکٹو ممبر پاکستانی بک “ہال آف فیم” سردار مراد علی خان نے صدر سینٹورس مال ڈاکٹر سردار راشد الیاس خان سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی بک “ہال آف فیم” کا خصوصی اعزازی شیلڈ/سووینئر پیش کیا۔
اس موقع پر دونوں شخصیات نے صحافت، ادبی سرگرمیوں، قومی خدمات اور معاشرے میں مثبت و تعمیری کردار کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی تعاون اور قومی سطح پر مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
اس موقع پر جسٹینین لاء کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر معظم انوار چوہدری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے علم، ادب، صحافت اور قومی خدمات کے فروغ کے لیے ایسی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ، تحقیق اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے درمیان باہمی روابط اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ سے ملک میں علمی، ادبی اور سماجی اقدار مزید مستحکم ہوں گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]