*وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایران سے سستا تیل و گیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں*
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نےاپنےبیان میں کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو ہم بھی کردیں گے،پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں ابھی جنگ سےپہلےوالی سطح پرنہیں آئیں،عوام کوریلیف دینےکیلئے 130ارب روپےکی سبسڈی دی گئی،حکومت ابتک پیٹرول کی قیمت میں 160 روپےتک کمی کاریلیف عوام تک منتقل کرچکی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک نےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فائدہ دینے کی خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئےکہا ہمیں کوئی سروکار نہیں کس کو فائدہ اورکس کو نقصان ہورہاہے،وزیراعظم نےواضح کیا ہر فیصلہ میرٹ پرہوگا، اپنے مؤقف پرقائم ہوں،تمام حقائق سوشل میڈیا پر رکھ چکا ہوں۔