روھڑی رپورٹ سلمان ملک لوکو شیڈ سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) ضلع سکھر کی جانب سے کراچی میں ہونے والے ’’سندھ میری ماں‘‘ ملین مارچ میں
روھڑی رپورٹ سلمان ملک لوکو شیڈ سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) ضلع سکھر کی جانب سے کراچی میں ہونے والے ’’سندھ میری ماں‘‘ ملین مارچ میں شرکت کے حوالے سے پارٹی رہنما نومی سندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملین مارچ سندھ کی وحدت، سندھ دھرتی سے محبت اور سندھ کی تقسیم کی سازشوں کے خلاف بھرپور احتجاج کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی سکھر کی جانب سے سندھ سے محبت کرنے والے تمام افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مارچ میں شرکت کے لیے ہمارے ساتھ کراچی روانہ ہوں، تاکہ سندھ دشمن قوتوں اور سندھ کی وحدت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ سندھ کی قوم اپنی دھرتی، وحدت اور شناخت کے تحفظ کے لیے متحد اور پُرعزم ہے۔
نومی سندھی نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی سازشیں کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔ سندھ کی وحدت اور بقا کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والا ملین مارچ سندھ سے محبت، وفاداری اور سندھ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا۔