November 29, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر :سندہ کے ثقافتی کھیلوں کوڈی کوڈی اور بیلهاڑو کو سندھ گیمز میں شامل نہ کرنے کے خلاف سندھ کوڈی کوڈی ایسوسی ایشن اور سندھ بیلهاڑو ایسوسی ایشن

Screenshot_2026-11-29_122248.167

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر :سندہ کے ثقافتی کھیلوں کوڈی کوڈی اور بیلهاڑو کو سندھ گیمز میں شامل نہ کرنے کے خلاف سندھ کوڈی کوڈی ایسوسی ایشن اور سندھ بیلهاڑو ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اور کھلاڑیوں کی جانب سے سکھر میں شدید احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر سندھ کوڈی کوڈی
ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری جنرل محمد پناہ مہر، سندھ بیلهاڑو ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ممتازعلی لولائی، پہلوان شاہنواز میرانی، پہلوان مظہر علی اجن، پہلوان خادم حسین ڈہر، امجد علی، شعیب علی دایو، فہد علی دایو، شفقت علی اجن، مجاہد علی اور دیگر کھلاڑیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کوڈی کوڈی اور بیلهاڑو سندھ کے صدیوں پرانے روایتی اور ثقافتی کھیل ہیں، جن کا سندھ کی تاریخ، ثقافت اور نوجوان نسل کی روایات سے گہرا تعلق ہے، لیکن افسوس کہ سندھ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل نہ کرکے سندھ کے ثقافتی ورثے کو نظرانداز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ گیمز میں ہر قسم کے کھیلوں کو نمائندگی دی جانی چاہیے، لیکن تعصب اور ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر سندھ کے دو اہم قدیم کھیلوں کو نظرانداز کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ سندھ گیمز کے جنرل سیکریٹری کے اس فیصلے سے ہزاروں کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے جو کئی برسوں سے ان کھیلوں کو زندہ رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔احتجاج کرنے والے رہنماؤں نے سندھ کے صوبائی وزیر محمد بخش مہر، سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہيسر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے قدیم ثقافتی کھیلوں کوڈی کوڈی اور بیلهاڑو کو فوری طور پر سندھ گیمز میں شامل کراکر کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے اور سندھ کے ثقافتی ورثے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں کھیلوں کو سندھ گیمز میں شامل نہ کیا گیا تو پورے سندھ میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

You may have missed