ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کے اہم ادارے کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کا ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل حکومت پنجاب کے اہم ادارے
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کے اہم ادارے کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کا ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل حکومت پنجاب کے اہم ادارے Office of the Prosecutor General Punjab میں امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا ڈائریکٹر Vital Group کی جانب سے سرکاری پراسیکیوٹرز اور افسران کے لیے جدید جم (Gym) کی سہولت فراہم کرنا ادارہ جاتی تعاون اور افسران کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، چوہدری عرفان صادق تارڑ نے جناب چوہدری کاشف ثنا کا پرتپاک استقبال کیا اور وائٹل گروپ کی اداروں کے ساتھ تعاون، مثبت اقدامات اور فلاحی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز پنجاب، سرکاری وکلاء، مختلف افسران اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں اس اقدام کو سرکاری افسران کی صحت، جسمانی فٹنس اور فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اور مثبت پیشرفت قرار دیا گیا۔
وہ افسران جو عوام کو انصاف کی فراہمی، قانون کی عملداری اور ریاستی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہیں، ان کے لیے ایسی سہولیات کی فراہمی ایک قابلِ قدر قدم ہے۔
جناب چوہدری کاشف ثنا اور وائٹل گروپ کی یہ کاوش اس عزم کی عکاسی کرتی ہے .
یہ اقدام وائٹل گروپ کے لیے بھی ایک اہم کامیابی اور ادارہ جاتی تعاون کے سفر میں ایک قابلِ فخر سنگِ میل ریاستی اداروں کے ساتھ مثبت تعاون، فلاح اور ترقی کے لیے پُرعزم۔