جیو نیوز کے خلاف پیمرا کا بڑا ایکشن نشریات اور لائسنس منسوخ
جیو نیوز کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری
پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کو نوٹس،
پیمرا اتھارٹی نے احکامات جاری کر دیے
نشریات معطل کرنے کے احکامات جاری۔ — پیمرا
جیو نیوز پر 10 محرم الحرام، 26 جون 2026 کو پروگرام “سفرِ عشق” میں نا قابل قبول مذہبی تصویر کشی کی گئی۔ — پیمرا
ایسی تصویر کشی اور تصوراتی عکاسی نا صرف لائسنس کی خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔ — پیمرا
ایسی تصویر کشی قانون اور پیمرا کی کئی شقوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور ہونے کا خدشہ ہے، جس کی بنیاد پر جیو نیوز کا لائسنس معطل کیا جا رہا ہے۔ — پیمرا
مذہبی جذبات مجروح ہونے کے نتیجے میں اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان کے پیشِ نظر یہ احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ — پیمرا
جیو نیوز پر یہ لازم تھا کہ مذہبی پروگرام نشر کرتے ہوئے، احتیاط سے کام لیا جائے اور ان کی اندرونی کمیٹی ایسے معاملات کو خود دیکھے جس میں وہ ناکام رہے۔ پیمرا
لہٰذا جیو نیوز کا لائسنس فی الفور 15 دن کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔ — پیمرا
یہ تمام احکامات پیمرا قوانین کے تحت جاری کیے جا رہے ہیں
جیو نیوز کی نشریات سیٹلائٹ اور تمام نشریاتی نیٹ ورکس پر معطل رہیں گی، تمام ڈسٹریبیوٹرز اور آپریٹرس کو ہدایت کی جاری ہے، کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ — پیمرا
اس معاملے پر پیمرا کی شکایات کونسل بھی مزید کارروائی کے لیے سماعت کرے گی اور مزید ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات مرتب کرے گی۔ — پیمرا
جیو نیوز کو یہ احکامات جاری کیے جاتے ہیں کہ وہ اپنے ادارے کے اندر بھی انکوائری کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزی نہ ہو۔ — پیمرا