6

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کاروباری سرگرمیوں اور

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کاروباری سرگرمیوں اور ادارہ جاتی ترقی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے دور حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں جدت کو فروغ دینے اور جامع معاشی ترقی میں ایم ایس ایم ایز کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی تاکہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے ایم ایس ایم ایز کہ عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سمیڈا کے تعاون سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس
انڈسٹری اور ایم ایس ایم ایز کا باہمی اشتراک سرگودھا میں کاروباری مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور اس کے لیے ہم سب کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سمیڈا کا کردار جہاں معاشی ترقی میں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے وہاں پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے سمیڈا کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ اس موقع پر سمیڈا کے ریجنل آپریشن منیجر غلام حیدر نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار کے تحت کام کرنے والی سمیڈا کاروباری ترقی کی خدمات کاروباری رہنمائی پالیسی معاونت مالیاتی سہولیات تک رسائی کلسٹر ڈویلپمنٹ برآمدات کے فروغ اور استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں کے ذریعے معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں ،مائیکرو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان کی معیشت میں جہاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روزگار جدت اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں وہاں پر سمیڈا بھی ان شعبہ جات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون و رابطہ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کی معاونت اور کاروباری برادری کے ساتھ مکالمے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرنا سمیڈا کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر مرزا فضل الرحمان، خواجہ عابد رفیق ،مرزا مختار احمد اور سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین حسن گوگا سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سیمینارز کاروباری افراد کی معاونت اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں سمیڈا کا کردار قابل تحسین ہے اس موقع پر انٹرایکٹو سیکشن کے دوران شرکاء نے ضلع میں سمیڈا کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا جن میں مالیاتی سہولیات تک رسائی کاروباری، رجسٹریشن و دستاویزی عمل ،برآمدات کا فروغ ،ضابطہ جاتی چیلنج، ڈیجیٹلائزیشن اور دیگر مقامی مسائل شامل تھے اس سیشن میں شرکاء کو کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے اور مقامی کاروباری اداروں کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے مختلف سفارشات پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ عالمی یوم سمیڈا ہر سال اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت یوم ایم ایس ایم ایز مناتا ہے تاکہ پائیدار ترقی اور چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے اس موقع پر سمیڈا کے ریجنل آپریشن منیجر غلام حیدر کی جانب سے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور دیگر اھم شخصیات میں شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ تقریب میں وومن چیمبر آف کامرس کی عہدے داران اور ممبران نے بھی شرکت کی۔ آخر میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر میاں محمد عمران نے آنے والے سمیڈا کے افسران اور کاروباری شخصیت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری حضرات کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے سمیڈا سمیت تمام ایسے اداروں سے اپنا تعاون جاری رکھے گا جو سرگودھا میں کاروبار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ سیمینار کے بعد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داران اور کاروباری شخصیات نے سمیڈا کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں