7

جیکب آباد: (نامه نگار) پاکستان محافظ فورم کا واپڈا کی نااہلی اور کرپشن

جیکب آباد: (نامه نگار)
پاکستان محافظ فورم کا واپڈا کی نااہلی اور کرپشن کے خلاف شدید احتجاج، کل تک بجلی بحال نہ ہونے پر دما دم مست قلندر کا اعلان۔
پاکستان محافظ فورم کے
مرکزی چیئرمین راجہ سرور سومرو نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں جیکب آباد کے “مدد پور فیڈر” کی ایک ماہ سے مسلسل لائیٹ بندش پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ:”مدد پور فیڈر کی بجلی گزشتہ ایک ماہ سے مکمل طور پر بند ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید گرمی میں کربناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ تاحال کوئی بھی نمائندہ یا ذمہ دار افسر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لینے والا نہیں۔
مرکزی چیئرمین راجہ سرور سومرو نے ایکسین (XEN) واپڈا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے نااہل اور کرپٹ افسران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی زندگیوں کو عذاب بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا:
واپڈا انتظامیہ ہوش کے ناخن لے
اگر مدد پور فیڈر کی بجلی کل تک بحال نہ کی گئی تو پاکستان محافظ فورم عوام کے ساتھ مل کر سڑکوں پر نکلے گی اور سخت احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا انتظامیہ پر ہوگی۔
منجانب:
پاکستان محافظ فورم
مرکزی چیئرمین: راجہ سرور سومرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں