2

آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین اور کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کا ضلع بہاولنگر کا دورہ

آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین اور کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کا ضلع بہاولنگر کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورغازی محمد صلاح الدین اور کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے محرم الحرام کے موقع پر ضلع بہاولنگر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور مرکزی جلوس کے روٹ کے سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔افسران نے ڈی پی او آفس میں قائم سیف سٹی کنٹرول روم اور ڈی سی آفس کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ، جدید نگرانی کے نظام، کمیونیکیشن سسٹم، ایمرجنسی رسپانس، پولیس اور دیگر اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرمحمد عمران نے ڈی سی بہاولنگر کے ہمراہ محرم الحرام کے سکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، ٹریفک مینجمنٹ، ایمرجنسی ریسپانس اور دیگر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اعلیٰ افسران نے جلوسوں کے ہمراہ پیدل چلتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں، سرچ اینڈ سویپ، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو سروسز، طبی کیمپس، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پانی کی سبیلوں اور لنگر کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر جلوسوں کے راستوں پر قائم مختلف پانی کی سبیلوں کا بھی دورہ کیا گیا، منتظمین سے ملاقات کی گئی اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے بہترین انتظامات پر منتظمین کو سراہا گیا۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار مکمل الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھی جائے۔کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ عزاداران کو پرامن، محفوظ اور سہولت سے بھرپور ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان پولیس بہاولنگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں