9

ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر

ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے اے ایس پی ٹھٹھہ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و عملے کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ شاہِ نجف ٹھٹھہ اور یونین کونسل جھمپیر سمیت مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر جلوس کے راستوں پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مناسب نفری تعینات پائی گئی، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم نے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔دورے کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ تمام جلوس پُرامن ماحول میں اپنے مقررہ راستوں پر گامزن رہے ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی باہمی ہم آہنگی کے باعث عزاداری کے تمام پروگرام بخیروخوبی جاری رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں