ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
جمعیت علماء اسلام یونٹ سونڈا کا دستوری عمومی اجلاس منعقد
سونڈا: جمعیت علماء اسلام یونٹ سونڈا کا ایک اہم دستوری عمومی اجلاس آج نور مسجد سونڈا میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی رپورٹس پیش کی گئیں اور مختلف اہم امور پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں عالمی امن کانفرنس کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے مالی اور جانی تعاون کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی تیاری ظاہر کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عاملہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باقاعدہ اجلاس طلب کرکے رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا، تاکہ ہر رکن اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کر سکے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔شرکاء نے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈکیتیوں اور منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او کینجھر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے اور مؤثر اقدامات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی۔اجلاس میں صاف پینے کے پانی سمیت دیگر سماجی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان معاملات کی تہہ تک پہنچنے اور حل کے لیے ایک الگ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کی صدارت یونٹ کے امیر مولانا ہاشم شاہ نے کی، جبکہ سرپرست مولانا ہارون الرشید قاضی، نائب صدر مولانا امداد اللہ قاضی، سیکریٹری جنرل مولانا عبدالحکیم سومرو، مولانا صدام میربحر، غلام نبی جاکھرو، حافظ شہمیر جاکھرو، بھائی اسامہ قاضی، عبدالوحید قاضی، امیر معاویہ قاضی، محمد قاسم قاضی، شبیر احمد قاضی، ڈاکٹر منیر احمد قاضی، شیر محمد قاضی، حافظ سیف اللہ قاضی، استاد میرحسن، بھائی زکریا، سر حماد، صہیب الرشید، ابوبکر، سر شفیع محمد جاکھرو اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے تنظیم کی فعالیت اور عوامی خدمت کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپورتھل میں یومِ عاشورہ کے تمام جلوس اور
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا لبنان معاہدے پر بیان
ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ جمعیت علماء اسلام یونٹ سونڈا کا دستوری عمومی اجلاس منعقد
ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر