6

روھڑی نماہندہ سلیمان ملک) سول ڈیفنس روہڑی کی جانب سے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران 250

روھڑی نماہندہ سلیمان ملک) سول ڈیفنس روہڑی کی جانب سے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران 250 سے زائد زخمی اور متاثرہ عزاداروں کو فوری طبی امداد اور فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، جبکہ 10 سے زائد شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی اور جی ایم سی سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا۔سول ڈیفنس روہڑی گزشتہ 35 سال سے بغیر کسی وقفے کے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی خدمت سرانجام دیتی آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں سول ڈیفنس روہڑی کے سینئر پوسٹ وارڈن آغا جبار خان نے بتایا کہ ان کا مقصد ہر سال کربلا کے شہداء کی یاد میں نکلنے والے ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے دوران شدید گرمی، ہجوم، بے ہوشی، زخموں اور اچانک طبی مسائل کے باعث متعدد عزاداروں کو فوری امداد کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سول ڈیفنس روہڑی کی ٹیم ہر سال بڑی تعداد میں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرتی ہے۔
آغا جبار خان نے مزید بتایا کہ شدید زخمی یا تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جاتا ہے تاکہ انہیں بروقت علاج فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ روہڑی کی سماجی، مذہبی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی اس خدمت کے عمل میں بھرپور تعاون کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔
آغا جبار خان نے سول ڈیفنس روہڑی کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی ان کا اصل مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکار بغیر کسی لالچ اور ذاتی مفاد کے مکمل جذبے کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے تمام رضاکاروں، اداروں اور تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور خدمت کے اس عمل کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں