30 جون 2026: غیر قانونی افغان مہاجرین کے لیے پاکستان چھوڑنے کی آخری مہلت —
حکومتِ پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے لیے 30 جون 2026 کو آخری ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق، ایسے تمام افغان شہری جو پاکستان میں کسی قانونی ویزا، رہائشی اجازت نامے یا دیگر قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم ہیں، انہیں مقررہ تاریخ تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہری، جن کے پاس ویزا، رجسٹریشن یا دیگر قانونی دستاویزات موجود ہیں، انہیں اس پالیسی کے تحت بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
حکومتی اقدامات کے مطابق، اگر کوئی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی مقررہ مدت کے بعد بھی پاکستان میں رہتا ہے تو اس کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں ملک بدری (Deportation)، کاروباری مراکز یا دکانوں کو سیل کرنا، اور قانون کے مطابق دیگر انتظامی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔
مزید ایسے افغان شہری جن کے مقدمات پاکستان کی مجاز عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں یا جن کی موجودگی عدالتی کارروائی کے لیے قانونی طور پر ضروری ہے، ان کے معاملات متعلقہ قوانین، عدالتی احکامات اور حکومتی پالیسی کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔
تمام متعلقہ افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی قانونی حیثیت کا جائزہ لیں، مقررہ مدت کے اندر متعلقہ حکام سے رجوع کریں، اور پاکستان کے امیگریشن و دیگر نافذ العمل قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ کسی قانونی پیچیدگی یا کارروائی سے بچا جا سکے۔