12

قراقرم کی چوٹی کے6 سر کرتے ہوئے فرانسیسی کوہ پیما ہلاک

قراقرم کی چوٹی کے6 سر کرتے ہوئے فرانسیسی کوہ پیما ہلاک

ضلع گانچھے کی کاندے نانگمہ ویلی میں قراقرم کی چوٹی کے سکس سر کرنے کے دوران فرانسیسی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق 40 سالہ فرانسیسی کوہ پیما پیریل گیلوم چوٹی کی سرکردگی کے لیے چڑھائی کے دوران اچانک آنے والے ایک بڑے برفانی تودے کا شکار بنا۔

یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوہ پیما 7 ہزار 282 میٹر بلند کے سکس چوٹی کی جانب کامیابی سے پیش قدمی کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہوشے گاؤں کی مقامی ریسکیو ٹیم کوہ پیما کی لاش کو بیس کیمپ منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں