6

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ صوبائی وزیر نے خوشاب اور جوہرآباد کے مرکزی جلوسوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر عزاداروں کے لیے کیے گئے سیکیورٹی و انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے جلوسوں اور مجالس کے منتظمین سے ملاقات کی اور عاشورہ کے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جس پر منتظمین کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ضلع خوشاب میں محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع خوشاب کا دورہ کیا ۔دورے کے مقصد یوم عاشورہ کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نےکہاکہ پنجاب بھر میں یوم عاشورہ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلوں کے ساتھ لنگر کو خصوصی طور انتظامات کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کا قیام کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے کلیدی کردار ادا کیا تمام مکاتب فکر کے اکابرین کا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نےکہاکہ امن، بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں شرانگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے جلوسوں کی سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی تعیناتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ یومِ عاشورہ کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے جلوسوں اور مجالس میں لگائی گئی سبیلیں کو جائزہ لیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں