سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن ٹیم شعیب مرزا نے سرگودھا شہر میں مرکزی جلوس کا دورہ کرکے محرم انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی، آر پی او شہزاد آصف خان، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈی پی او صہیب اشرف بھی موجود تھے۔
معاونِ خصوصی نے تھری ٹیئر سیکیورٹی پلان، جلوس روٹس، سیکیورٹی انتظامات، طبی سہولیات، صفائی، پانی کی سبیلوں اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی سی کمپلیکس میں قائم محرم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔شعیب مرزا نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزادارانِ اہل بیتؑ کو سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]