4

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)یومِ عاشورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب، ڈاکٹر عمارہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)یومِ عاشورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب، ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ضلع بھر میں منعقد ہونے والے مختلف جلوسوں اور مجالس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض نہایت ذمہ داری، اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او خوشاب نے جلوسوں کے راستوں، داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ پوائنٹس اور دیگر سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع خوشاب میں امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ یومِ عاشورہ کے تمام پروگرام پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں