میلسی (بیو رو چیف ) مولانا قاری نذیر احمد نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا اور بہترین انداز میں اس کی تخلیق فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کا سب سے پر خلوص اور انمول رشتہ ماں کا ہے۔ یہ بات ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس مہر محمد اکرم اور مہر محمد انور فروٹ والے کی والدہ محترمہ کی قل خوانی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن پر ماں کا سایہ ہے۔ کتنے پر رونق ہیں وہ مقامات جہاں پر ماں کا وجود ہے۔ ماں پیکر ہے لازوال محبت کا، مجسمہ ہے رحم و کرم کا، سر چشمہ ہے عنایت و شفقت کا۔ انہوں نے کہا کہ ماں مرکز ہے ابر رحمت کا، مجموعہ ہے لطف و کرم کا۔ یہ ایک انمول موتی جو ہدیہ خدا وندے قدوس کا ہے۔ایصال ثواب کی اس محفل میں اللہ دتہ خان جوئیہ، حاجی منظور جٹ، محمد خان آڑھتی، ملک سہیل واگی، جاوید خان بلوچ، انچارج چوکی دو کوٹہ سب انسپکٹر رانا مختیار احمد، ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالہ مہر قیصر منظور، سابق کونسلر حیدر خان، نائب صدر میلسی پریس کلب میلسی محمد اقبال مدنی،، معروف صحافی قاسم ریاض عاربی سمیت مذہبی، سیاسی اور تجارتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]