10

ڈیرہ پھلاں دا سہرا : مسرت شاہین : قسم اٹھاؤ کہ دوبارہ فلموں میں نہیں جاؤگی …. میدان سیاست میں فعال ہونے کا سوچ کر فلمی اداکارہ مسرت شاہین

ڈیرہ پھلاں دا سہرا : مسرت شاہین : قسم اٹھاؤ کہ دوبارہ فلموں میں نہیں جاؤگی …. میدان سیاست میں فعال ہونے کا سوچ کر فلمی اداکارہ مسرت شاہین جب 1996 میں ڈیرہ اسماعیل خان گئیں تو توقع کے برعکس وہاں کے لوگوں نے انکا بہت ساتھ دیا ، لوگ مقامی پرانے سیاستدانوں سے تنگ تھے ۔ ایک روز مسرت شاہین صبح بیدار ہوئیں تو انہیں بتایا گیا کہ سینکڑوں لوگ ہاتھوں میں قران مجید اور چادریں تھامے انکے منتظر ہیں ۔۔۔ مسرت جلدی سے تیار ہوئیں اور اپنے منتظر لوگوں کے پاس گئیں تو انہوں نے قران مجید سامنے کرکے مطالبہ کیا ۔۔ مسرت شاہین صاحبہ : آپ ہماری بہن بھی ہیں بیٹی بھی اور ماں بھی ۔۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ قسم کھائیں کہ دوبارہ فلم لائن میں واپس نہیں جائیں گی تو ہم بھی مرتے دم تک نسلوں تک آپ کا ساتھ دیں گے ۔۔۔۔ مسرت شاہیں نے قران مجید لے کر چوم لیے اور انہیں سینے سے لگا لیا اور پھر اسکے بعد انہوں نے کسی فلم میں کام نہیں کیا ۔۔۔۔ آج ایک بار پھر مسرت شاہین ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن لڑنے کے لیے مکمل تیار ہیں اور اپنی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں