سکھر(بیورورپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی)ریجنل بلڈ سینٹر سکھر کی جانب سے عوام میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے، انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے اور خون کی کمی کے شکار مریضوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا عنوان “ایک قطرہ انسانیت، خون دیں، جانیں بچائیں” رکھا گیا تھا۔آگاہی واک کا آغاز ریجنل بلڈ سینٹر سکھر سے کیا گیا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خون عطیہ کرنے کی اہمیت اور انسانیت کی خدمت سے متعلق نعرے درج تھے۔واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خون عطیہ کرنے کی فضیلت، طبی اہمیت اور معاشرتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے جو کسی ضرورت مند کی جان بچانے کا ذریعہ بنتی ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام صحت مند افراد کو رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کی روایت کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ہنگامی حالات میں خون کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ریجنل بلڈ سینٹر کے ترجمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خون کا عطیہ ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال ہزاروں مریض، خصوصاً تھیلیسیمیا کے شکار بچے، حادثات میں زخمی ہونے والے افراد اور بڑے آپریشنز سے گزرنے والے مریض خون کی ضرورت کے باعث مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ اگر ہر صحت مند فرد سال میں کم از کم دو مرتبہ خون عطیہ کرے تو خون کی قلت کے مسئلے پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ریجنل بلڈ سینٹر سکھر میں خون کے عطیات کے لیے جدید ترین سہولیات، بین الاقوامی معیار کے مطابق جراثیم سے پاک آلات اور تربیت یافتہ طبی عملہ موجود ہے۔ خون عطیہ کرنے والے افراد کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور تمام طبی معائنے مفت انجام دیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ خون عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تعریفی اسناد بھی جاری کی جائیں گی۔واک کے شرکاء نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا خوف و تردد خون عطیہ کریں اور انسانی جانوں کو بچانے کے اس عظیم مشن میں اپنا کردار ادا کریں۔مقررین نے کہا کہ خون کا ایک قطرہ کسی کے لیے نئی زندگی کی امید بن سکتا ہے، لہٰذا معاشرے کے ہر فرد کو انسانیت کی خدمت کے اس پیغام کو عام کرنے اور خون عطیہ کرنے کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت ہے۔آگاہی واک کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خون عطیہ کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور رضاکارانہ عطیات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]