سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام نورپورتھل میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے سابق امیر ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے کی، جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداالرحمان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ایڈووکیٹ حافظ محمد عمر فاروق اعوان، ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان اعوان، پروفیسر شیخ عبداللطیف، ملک مولا بخش اعوان اور دیگر نے تحصیل نورپورتھل کو درپیش بنیادی مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، فراہمی آب، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، جن کے فوری اور مستقل حل کی ضرورت ہے۔
سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا اور ضلعی امیر حافظ فداالرحمان نے اپنے خطاب میں یقین دہانی کرائی کہ نورپورتھل کے عوامی مسائل کو ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔
سیمینار میں ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ ملک سیف الرحمان جسرا، صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان، معروف سماجی شخصیت ملک نذر عباس کھارا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقائی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ نورپورتھل کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔ (راجہ نورالہی عاطف سے) جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام نورپورتھل میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے سابق امیر ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے کی، جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداالرحمان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ایڈووکیٹ حافظ محمد عمر فاروق اعوان، ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان اعوان، پروفیسر شیخ عبداللطیف، ملک مولا بخش اعوان اور دیگر نے تحصیل نورپورتھل کو درپیش بنیادی مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، فراہمی آب، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، جن کے فوری اور مستقل حل کی ضرورت ہے۔
سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا اور ضلعی امیر حافظ فداالرحمان نے اپنے خطاب میں یقین دہانی کرائی کہ نورپورتھل کے عوامی مسائل کو ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔
سیمینار میں ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ ملک سیف الرحمان جسرا، صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان، معروف سماجی شخصیت ملک نذر عباس کھارا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقائی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ نورپورتھل کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔
میرپورخاص (شاھدمیمن) پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں گلگت بلتستان کے انتخابات
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) شہر کے وسط میں واقع کشمیر چوک کے قریب مین سیوریج لائن میں کام کرنے
جھنگ ایشا فاطمہ اٹھارہ سالہ طالبہ قتل کیس میں نئے انکشافات
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور کمشنر
سکھر محرم الحرام کے دوران سکھر رینج میں 545 امام بارگاہوں، 4415 مجالس اور 868 جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان تیار