30

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) 1997 کے میٹرک بیچ، گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے سابق ہم جماعتوں کی

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) 1997 کے میٹرک بیچ، گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے سابق ہم جماعتوں کی ایک پُروقار اور یادگار کلاس ری یونین پارٹی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں برسوں بعد ملنے والے دوستوں نے اپنی طالب علمی کے سنہری دنوں کو یاد کرتے ہوئے خوشگوار لمحات گزارے۔تقریب کے میزبان مہر زاہد غفور تھے، جنہوں نے تمام ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ شرکاء نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ گزرے ہوئے خوبصورت لمحات کا تذکرہ کیا اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں مہر عبدالروف، میاں طارق عزیز، حاجی سعید العرب، مہر زاہد غفور، خرم شہزاد کھوکھر، چوہدری محمد سہیل، چوہدری محمد اشفاق، فیض عالم گھمن، پروفیسر شاہد حفیظ، سجاد حسین بھٹہ، رمضان خان بلوچ، ارشد خان بلوچ، شبو خان بلوچ، فاروق خان بلوچ شیخ محمد وقاص، راؤ محمد ندیم، عسکری عباس شاہ، مہر امجد نذیر، احسن رضا ہاشمی، میاں محمد اختر، حاجی محمد اظہر، ڈاکٹر سرفراز، حاجی محمد راشد، حاجی طارق جاوید، محمد یار باجوہ اور مہر محمد اختر نے شرکت کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات نہ صرف پرانی دوستیوں کو نئی زندگی دیتی ہیں بلکہ زندگی کی مصروفیات کے درمیان خوشگوار یادوں کو بھی تازہ کر دیتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر گروپ فوٹو بنوائی گئی اور مستقبل میں بھی باقاعدگی سے ایسے اجتماعات منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔کلاس ری یونین کی یہ محفل دوستی، محبت اور یادوں کے رنگوں سے سجی ایک یادگار شام ثابت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں