میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی خان محمود حیات خان ٹوچی خان کے اعزاز میں صدر پریس کلب (پیر عبدالرزاق قریشی گروپ) میلسی میاں طارق عزیز کی جانب سے ایک پروقار گیٹ ٹوگیدر پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور کاروباری شخصیات سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، علاقائی مسائل اور آئندہ متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر خان محمود حیات خان ٹوچی خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ مضبوط امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور پارٹی کارکنان کو انتخابات کی تیاریوں کے لیے متحرک رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور مقامی حکومتوں کے استحکام کی حامی رہی ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کا اعتماد حاصل کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر خان محمود حیات خان ٹوچی خان نے میاں طارق عزیز کا پرتکلف میزبانی پر شکریہ ادا کیا جبکہ شرکاء نے پاکستان پارٹی کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]