November 19, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک نئے دور کا آغاز

IMG-20261119-WA0053

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک نئے دور کا آغاز

الحمدللہ! آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاریخ میں ایک سنہری دن ہے۔

آج ہسپتال میں پہلی بار انجیوگرافی کی سہولت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور پہلی انجیوگرافی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

یہ صرف ایک مشین یا ایک شعبے کا آغاز نہیں، بلکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ اب دل کے مریضوں کو انجیوگرافی کے لیے فیصل آباد، لاہور یا دوسرے شہروں کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ اب یہ جدید اور زندگی بچانے والی سہولت ان کے اپنے شہر، اپنے ہسپتال میں میسر ہوگی۔
دل کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اب ممکن ہوگی، قیمتی وقت بچے گا، اور قیمتی جانیں بچیں گی۔
ٹیک سنگھ زندہ باد، صحت مند ٹوبہ ٹیک سنگھ پائندہ باد