14

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے)ضلع خوشاب کی امن کمیٹی کے سرگرم رکن اور ممتاز مذہبی و سماجی

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے)ضلع خوشاب کی امن کمیٹی کے سرگرم رکن اور ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ قاضی عثمان آستانہء عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت، رواداری، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں اتحادِ امت، باہمی احترام اور برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں امن و سکون کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینارۂ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اگر ہم ان تعلیمات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو جائیں تو فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات محبت، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں، جنہیں اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔
صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے مزید کہا کہ ضلع خوشاب کی امن کمیٹی ماضی کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ اور شہری مل کر ضلع خوشاب کو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی روشن مثال بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں