سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کے ایف ایم 101 کے مقبول پروگرام “شاہین سرگودھا” میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کے موضوع پر ایک خصوصی آگاہی ڈائیلاگ منعقد کیا گیا۔ جس کا مقصد شہریوں میں محفوظ سفر، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے شعور کو فروغ دینا تھا۔پروگرام میں ڈی ایس پی فہد اجمل، انسپکٹر ذوالفقار علی، انسپکٹر عمران تبسم اور سب انسپکٹر فریال علی نے بطور مہمان شرکت کی۔ گفتگو کے دوران قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر محفوظ سفر کے اصولوں، ٹریفک قوانین کی اہمیت اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
مہمانوں نے دورانِ سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال، ڈرائیونگ کے دوران غنودگی اور نیند کے خطرات، بارش اور خراب موسمی حالات میں احتیاطی تدابیر، لین ڈسپلن، رفتار کی مقررہ حدود، اوورلوڈنگ اور گاڑیوں میں گنجائش سے زائد مسافروں کو بٹھانے کے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔
خصوصی طور پر گرمیوں کے موسم میں گاڑیوں کے ٹائروں کی دیکھ بھال، مناسب ٹائر پریشر اور طویل سفر سے قبل گاڑی کی مکمل جانچ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے دستیاب ہے، جہاں کسی بھی ہنگامی صورتحال، رہنمائی یا شکایت کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
گفتگو کے دوران موٹروے پولیس کے پی۔او۔ڈبلیو۔ای ۔آر فارمولے کی بھی وضاحت کی گئی، جو محفوظ ڈرائیونگ کے بنیادی اصولوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر رفتار کی حدود اور ان پر عملدرآمد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
مہمانوں نے ٹریفک سائنز اور روڈ سگنلز کی مختلف اقسام کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مثلثی سائنز انتباہی علامات، دائرہ نما سائنز احکامات اور پابندیوں جبکہ مستطیل یا چوکور سائنز معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ روڈ سیفٹی صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دورانِ سفر تمام حفاظتی اصولوں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
پروگرام کے میزبان سبطین بلوچ تھے جبکہ محمد جمشید قادری نے بطور پروڈیوسر فرائض انجام دیے۔ فریحہ کنول ایگزیکٹو پروڈیوسر تھیں، رانا قیصر وقاص نے اسٹوڈیو انجینئر کے فرائض سرانجام دیے جبکہ نعمان شفیق نے فیس بک اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کی۔
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: سچ و حق پر قدغن قرآن کی مخالفت ھے* *کالمکار: جاوید صدیقی*
ہارون آباد میں عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر هاتف ویلفیئر سوسائٹی نے شہر بھر میں آگاہی مہم چلا کر نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔
بالکل ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 10 محرم الحرام یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام
ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر فیاض احمد سنپال کے تبادلے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب
بہاولنگر: تھانہ فقیر والی کی حدود میں ماں اور بیٹے پر تشدد کا معاملہ