12

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایوان صحافت پریس کلب مکلی ضلعہ انتظامیہ ٹھٹھہ کے تعاون سے Shine

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایوان صحافت پریس کلب مکلی

ضلعہ انتظامیہ ٹھٹھہ کے تعاون سے Shine Humanity اور AIESEC کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول جھمپیر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں نے جلدی امراض، الرجی، اسہال، آنکھوں کی بیماریوں، خواتین کے امراض اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا 800 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات اور چشمے فراہم کیے۔
کیمپ کے دوران خواتین کے لیے ماہواری سے متعلق آگاہی سیشن، غذائیت پروگرام اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں خون کی کمی، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے گئے اور مریضوں کو مفت طبی مشورے دیے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ علاقے میں جلدی بیماریوں، خارش، خون کی کمی اور غذائی قلت کے مریضوں کی تعداد زیادہ دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کوہستانی پٹی ایک پسماندہ علاقہ ہے، جہاں صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ صاف پینے کے پانی کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہاں سرکاری اسپتال قائم کیے جائیں اور دور دراز علاقوں میں مزید مفت میڈیکل کیمپ لگائے جائیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ یہ کیمپ شائن ہیومینٹی اور آئیسیک کی جانب سے ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جہاں آنے والے مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی موقع ملنے پر مزید مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔
کیمپ کے انتظامات میں تپیدار ممتاز پارہیڑی اور دیگر عملے نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مریضوں کے لیے ٹھنڈے پانی، ٹینٹ اور بیٹھنے کی مناسب سہولیات فراہم کیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں