12

ہارون آباد /(حافظ ثاقب محمود)جامع مسجد بلال میں “مناقب صحابہ واہل بیت” کے عنوان سے تین روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا،

ہارون آباد /(حافظ ثاقب محمود)جامع مسجد بلال میں “مناقب صحابہ واہل بیت” کے عنوان سے تین روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا،جس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام جن میں مولانا امجد ، مولانا مفتی خالد محمود، مولانا امیر حمزہ ،مفتی سفیان ضیا، مولانا عبدالشکور مولانا ثنا اللہ اور مولانا عمر شامل تھے، نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اج اس بے راہوی کے دور میں ضرورت
اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو صحابہ کرام اور اہل بیت کی صحیح تعلیمات سے روشناش کرایا جائے، تاکہ معاشرے میں امن اخوت اور رواداری کا جذبہ پروان چڑھ سکے، خلفاء راشدین کی زندگیاں ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں،صحابہ کرام اور اہل بیت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا عملی جنونی تھے،
مقررین نے مزید کہا کہ صحابہ کرام نے اسلام کی اشاعت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
علماء کرام نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور دیگر خلفاء کے طرز حکومت کو فیصلوں پر عمل درامد کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے مقررین نے مذید کہا کہ صحابہ کرام کی زندگیاں حیات انسانیت کے لیے مینار نور اور مشعل راہ ہیں اور ملک سے بحرانوں کا خاتمہ صرف خلافت راشدہ کے نفاذ سے ممکن ہے محفل کے شرکاء نے یک زبان ہو کر حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفاء راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائے جائیں تاکہ نئی نسل کو صحابہ کرام اور اہل بیت کی تعلیمات سے روشناس کرایا جاسکے
تقریب میں پیر طریقت حضرت مولانا راشد راشدی نے خصوصی شرکت کی اور عالم اسلام خصوصی طور پر وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں