بہاولنگر ہارون آباد(نمائندگان)ڈی پی او محمد عمران کی ہدایت پر طلبا و طالبات کو ہراسمنٹ اور موبائل فون کے محفوظ استعمال سے متعلق آگاہی دینے کے لیے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے اور ہراسمنٹ کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سرکلز میں معلوماتی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ایس ڈی پی او سرکل چشتیاں محمد اکمل بسرا اور ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن چشتیاں بلال یونس نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول چشتیاں کا دورہ کیا۔ وہاں منعقدہ سیمینار میں افسران نے طلبا و طالبات کو لیکچرز دیے۔ انہوں نے بچوں کو موبائل فون کے محفوظ استعمال، سائبر کرائمز سے بچاؤ اور ہراسمنٹ کے خلاف حاصل قانونی تحفظ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں تاکہ ان میں خود اعتمادی اور شعور پیدا ہو سکے۔دوسری جانب ایس ڈی پی او منچن آباد زاہد علی نے کپس کالج منچن آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ انہوں نے طالبات کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے موبائل فون کے مثبت و محفوظ استعمال کے طریقے بتائے اور ہراسمنٹ کی صورت میں دستیاب قانونی حقوق اور پولیس کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس لیکچر کا مقصد طالبات کے اندر خود اعتمادی کو فروغ دینا اور انہیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنانا تھا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا کہنا تھا کہ طالبات کا تحفظ اور ڈیجیٹل شعور ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ وہ موبائل فون کے محفوظ استعمال اور قانونی آگاہی کے ذریعے خود کو ہراسانی سے محفوظ رکھ سکیں۔
ترجما ن پولیس
ڈسٹر کٹ پولیس بہاولنگر
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: سچ و حق پر قدغن قرآن کی مخالفت ھے* *کالمکار: جاوید صدیقی*
ہارون آباد میں عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر هاتف ویلفیئر سوسائٹی نے شہر بھر میں آگاہی مہم چلا کر نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔
بالکل ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 10 محرم الحرام یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام
ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر فیاض احمد سنپال کے تبادلے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب
بہاولنگر: تھانہ فقیر والی کی حدود میں ماں اور بیٹے پر تشدد کا معاملہ