بہاولنگر ہارون آباد (نمائندگان)ضلعی پولیس کی ماہ مئی کی کار گزاری،کل1272مقدمات درج،1208ملزمان گرفتار،384ملزمان اشتہاری،219عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور69لاکھ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد عمران
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد عمران کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے ماہ اپریل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث1208ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 69لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے54ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے04کلاشنکوف،12 رائفلیں،08بندوقیں /رپیٹر،41پسٹل اور183روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے121ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے چرس23کلو 490گرام، ہیروئن1کلو سے زائد،شراب 2973لیٹر،لہن65لیٹر، چالو بھٹیاں 12عدد قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 59اور Bکیٹیگری کے327ملزمان اشتہاری اور219عدالتی مفروران گرفتار کئے۔اسی طرح پولیس خدمت مراکز پر بہاولنگر پولیس کی جانب سے10715شہریوں کو مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔ (پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: سچ و حق پر قدغن قرآن کی مخالفت ھے* *کالمکار: جاوید صدیقی*
ہارون آباد میں عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر هاتف ویلفیئر سوسائٹی نے شہر بھر میں آگاہی مہم چلا کر نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔
بالکل ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 10 محرم الحرام یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام
ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر فیاض احمد سنپال کے تبادلے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب
بہاولنگر: تھانہ فقیر والی کی حدود میں ماں اور بیٹے پر تشدد کا معاملہ