23

ماموں کانجن چوہدری جہانزیب صفدر صاحب (ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن و امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-103) نے فیصل آباد کی کمشنر

ماموں کانجن

چوہدری جہانزیب صفدر صاحب (ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن و امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ PP-103) نے فیصل آباد کی کمشنر فیصل آباد محترمہ مسرت جبین صاحبہ سے خصوصی ملاقات کی۔
چوہدری جہانزیب صفدر نے کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا چارج سنبھالتے ہی ماموں کانجن کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے سیم نہر کے پل اور کارپٹ روڈ کے ٹینڈرز جاری کیے۔
حلقے کی صورتحال پر گفتگو: ملاقات میں حلقہ PP-103 کی مجموعی صورتحال، بالخصوص دیہاتوں کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے کمشنر صاحبہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
چوہدری جہانزیب صفدر صاحب نے کمشنر فیصل آباد مسرت جبین صاحبہ کو جلد ماموں کانجن کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں