10

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی شہر کے نواحی علاقے موضع شاہستارکھوہ مکوڑے والا پر غیر قانونی

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی شہر کے نواحی علاقے موضع شاہستارکھوہ مکوڑے والا پر غیر قانونی طور پر معدنیات کی چوری ہونے لگی جس سے حکومت پاکستان کو روزانہ لاکھوں روپے کا چونا لگایا جانے لگا یاد رہے کہ یہ علاقہ زون2 میں واقع ہے جس کا ٹھیکہ اس ٹھکیدار نے کبھی نہیں لیا بلکہ محکمہ معدنیات ملتان کے ایک افسر کی سر پرستی میں یہ بھتہ خوری دھڑلے سے جاری جس سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہونے لگے موضع شاہستار کھوہ مکوڑے والا زوں نمبر 2 پر ٹھیکدار خرم بھٹی چوہدری محمد آصف منشی اشفاق اور نا معلوم شخص نے ٹریکٹر باکٹ لگا کر روزانہ کی بنیاد پر ریت زون2 میں چوری کرنے لگے غیر قانونی طور پر ریت چوری کر کے حکومت پاکستان کو روزانہ لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہچانے لگے ٹھیکدار خرم بھٹی اور چوہدری محمد آصف نے بھتہ خوری کی حد کر دی چار ہزار والی ریت والی ٹرالی کے 8000 ہزار روپے وصول کرنے لگے اور بغیر پانی کے چھڑکاؤ کے ٹرالی شہر میں بھی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں جس سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ نے ان کے خلاف کاروائی کرنے اور سرکار کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں