9

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف افسران اور ملازمین کا احتجاج، پریس کلب تک ریلی

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف افسران اور ملازمین کا احتجاج، پریس کلب تک ریلی
واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف افسران اور ملازمین نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے واپڈا آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ واپڈا ایک قومی اور عوامی ادارہ ہے، اس کی نجکاری ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ ریلی کے شرکا نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی اور خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں