18

ایچ پی وی کوآرڈینیشن اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ایچ پی وی کوآرڈینیشن اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد نے سروائیکل کینسر کی روک تھام میں ایچ پی وی ویکسین کی اہمیت پر زور دیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایچ پی وی کوآرڈینیشن اجلاس آج ضلع چارسدہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز ضلع خطیب کی جانب سے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر (EPI) ڈاکٹر مسعود نے ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حمزہ منیر کی معاونت سے ایچ پی وی ویکسینیشن کے حوالے سے ایک جامع اور معلوماتی پریزنٹیشن پیش کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد نے سروائیکل کینسر کی روک تھام میں ایچ پی وی ویکسین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پروگرام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس کے دوران والدین کی مؤثر سماجی آگاہی، سکول پرنسپلز کی اورینٹیشن، اور گھر گھر جا کر کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) کے اہم کردار پر تفصیلی اور حکمتِ عملی پر مبنی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس ضلع میں عوامی صحت اور حفاظتی ٹیکہ جات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا۔اجلاس میں اجمل خان (اے ڈی ای پی آئی، مبشر طاہر (ایف پی ایم آئی ایس، عظیم خان نمائندہ محکمہ تعلیم مردانہ و زنانہ۔
،منصور اور سجاد علی نجی سکولوں کے نمائندگان، اور محترمہ جمیلہ ناز ایل ایچ ڈبلیو پروگرام نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں