19

عید الاضحیٰ کے دوران باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 5 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم

عید الاضحیٰ کے دوران باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں 5 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم۔

ہسپتال میں 125 بچوں کی پیدائش، 63 بڑے اور چھوٹے آپریشن کیے گئے۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ تدریسی ہسپتال باچا خان میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی صوابی نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں مجموعی طور پر 26 مئی سے 30 مئی تک 5 ہزار 446 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اسی طرح نہ صرف نئے مریضوں کا علاج کیا بلکہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مسلسل طبی خدمات فراہم کیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات، واقعات اور سڑک حادثات میں زخمی ہونے والے 200 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں 10 جھلسے افراد کو علاج فراہم کیا گیا۔ اسی طرح 6 ہزار 963 مختلف اقسام کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 134 سی ٹی اسکین، 465 ای سی جی اور 43 الٹراساونڈ کئے گئے۔ہسپتال میں 203 نئے مریضوں کو داخل کرایا گیا 125 بچوں کی پیدائش ہوئی، 141 ڈائلاسز سیشن کئے گئے۔ کتے کاٹنے کے 50 افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی گئیں جبکہ 63 چھوٹے بڑھے پریشن کئے گئے۔ہسپتال انتظامیہ نے عید تعطیلات کے دوران عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائی، جس کے تحت ڈاکٹروں، نرسوں، سپورٹنگ اسٹاف اورڈیوٹی منیجرز کی خصوصی ڈیوٹیاں مقرر کی گئیں۔انتظامیہ نے عید ڈیوٹی کو احسن انداز میں انجام دینے پر تمام عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں