7

پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات

پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ ہم عوام کو لولی پاپ دینے کی بجائے عملی طور پر بھرپور ترقیاتی منصوبوں سے مستفید کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاوس نورپور تھل میں گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور اور انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا کہ انشاءاللہ حلقے میں ریکارڈ میگا پراجیکٹس پر کام مکمل کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بہترین انفراسٹریکچر کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے ملک گلداد خان بگھور کو حلقہ پی پی 83 کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ دوران اجلاس پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور حلقے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔ قبل ازیں ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)وفاقی پارلمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ ہم عوام کو لولی پاپ دینے کی بجائے عملی طور پر بھرپور ترقیاتی منصوبوں سے مستفید کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاوس نورپور تھل میں گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور اور انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا کہ انشاءاللہ حلقے میں ریکارڈ میگا پراجیکٹس پر کام مکمل کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بہترین انفراسٹریکچر کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے ملک گلداد خان بگھور کو حلقہ پی پی 83 کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ دوران اجلاس پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور حلقے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔ قبل ازیں ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں