7

وی سی فیڈرل اردو یونیورسٹی پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے سٹوڈنٹس کو کلاس لیکچر دیا۔

وی سی فیڈرل اردو یونیورسٹی پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے سٹوڈنٹس کو کلاس لیکچر دیا۔

پیر کو شعبہ فارمیسی کی کلاس کو شیخ الجامعہ نے خود لیکچر سے مستفید کرایا۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے سٹوڈنٹس کو کلاس لیکچر دیا۔ پیر کو شعبہ فارمیسی کی کلاس کو شیخ الجامعہ نے خود لیکچر سے مستفید کرایا۔ ڈاکٹر ضابطہ شنواری نے اپنے لیکچر میں طبی اصطلاحات سمیت اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ شعبہ فارمیسی کے سٹوڈنٹس نے کلاس روم میں وائس چانسلر کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔کلاس لیکچر کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے عمومی طبی و سائنسی اخلاقیات کے حوالے سے بھی آگہی دی۔ یاد رہے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، سائنسی اخلاقیات میں یونسیکیو ایوارڈ یافتہ ہیں۔ علاؤہ ازیں اپنی اعلی حیاتیاتی تحقیق اور پروجیکٹس کی طفیل صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز کے اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ لیکچر کے بعد وائس چانسلر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ فارمیسی کے سٹوڈنٹس کے لیے لائبریری میں کتب کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے لیبارٹریز کو بھی معیار کے مطابق فنکشنل رکھنے کے احکامات دیئے۔ یاد رہے پاکستان فارمیسی کونسل سے باقاعدہ منظور شدہ فارمیسی پروگرام یونیورسٹی کے زیادہ ایڈمیشن پانے والے ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں