خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کے زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ مئی کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 13703 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3882 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3866 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں403 روڈٹریفک کے حادثات، 2920 میڈیکل کی ایمرجنسیز،29 آتشزدگی،01 سٹرکچر کلیپس،69 کرائم،پانی میں ڈوبنے کے 3 واقعات اور 456 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے1317 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2491 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 341 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]