والدین کی بے لوث محبت، لازوال قربانیوں اور نسلوں کی تربیت میں ان کے عظیم کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی
والدین کی عزت و تکریم ایک ہمدرد، مستحکم اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔چیئرمین سینیٹ آف پاکستان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ والدین کے موقع پر والدین کی بے لوث محبت، لازوال قربانیوں اور نسلوں کی تربیت میں ان کے عظیم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ والدین مضبوط خاندانوں اور خوشحال قوموں کی بنیاد ہیں۔ اسلام والدین کے احترام، خدمت اور اطاعت کی تلقین کرتا ہے، جبکہ والدین کی خدمت دنیا و آخرت کی کامیابی، رحمت اور برکت کا ذریعہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین کی قربانیوں کو تسلیم کریں، ان کے ساتھ محبت، احترام اور حسنِ سلوک کا رویہ اختیار کریں اور مضبوط خاندانی اقدار کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔والدین کی عزت و تکریم ایک ہمدرد، مستحکم اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔